برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

254

برطانوی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کےعلاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن کو بھی شامل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اسکائی نیوز کے مطابق ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہوگا۔