کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں – بساک

542

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ پریس کلب کے لیے منعقد انتخابات میں جرنلسٹ پینل کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی امور کو احسن طریقے سے سرانجام دینے والے بلوچستان کے صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عہد نو میں صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جس سے انسانی زندگی کی معمول جڑی ہوئی ہے۔ صحافتی شعبے کی سماج میں آئے روز بڑھتی ہوئی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافی حضرات کا بے باکانہ کردار ضروری امر بنتی جا رہی ہے۔ صحافت وہ شعبہ ہے جو عوام کی ذہن سازی میں نہایت کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور عوامی سطح ہر سمت کے تعین کا محور بن چکی ہے لہٰذا صحافتی شعبے اور اس سے منسلک افراد کے ذمہ داریاں آئے روز بڑھتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس دور جہاں ایک جانب بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ ہے جبکہ صحافتی سرگرمیوں کے راہ میں روڑے اٹکانے کےلیے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جارہا ہے تو دوسری جانب بلوچستان کے صحافی بے باکی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، بلوچستان کے صحافیوں کی اِس کٹھن دور میں یہ مثالی کردار قابل ستائش ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں کہا کہ اس بیان کے توسط سے ہم ایک بار پھر نومنتخب صدر عبدالخالق رند اور جنرل سیکرٹری بنارس خان سمیت کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نومنتخب کابینہ اپنے فرائض کا ادراک کرتے ہوئے احسن طریقے سے نبھانے کی جدوجہد کرے گی۔