کردستان اور بلوچستان میں مظالم بند کیے جائیں، جرمنی میں ریلی اور مظاہرہ

315

جرمنی کے شہر گوٹگن میں کرد، الحواز اور بلوچ سیاسی کارکنوں نے ایک ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جرمن شہریوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کردستان اور بلوچستان سے کے سیاسی قیدیوں کی تصویریں اٹھا رکھی تھی اور بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر بلوچ سیاسی کارکنوں نے بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین زاہد بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہذب دنیا بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ بلوچستان کو مذید تباہی سے بچایا جائے۔

اس مظاہرے میں ترکی، پاکستان اور ایرانی مظالم کے خلاف جرمن عوام کو آگاہی دی گئی۔