مستونگ: اے ٹی ایف کی گاڑی کو حادثہ، 1 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

206

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اینٹی ٹیرراسٹ فورس (اے ٹی ایف) کے گاڑی کو کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر دتو کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایف کی گاڑی کوئٹہ سے خضدار جارہی تھی۔ اہلکاروں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جبکہ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہیں۔

ہلاک اہلکار کی شناخت محمد داود کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پانچ زخمی اہلکاروں میں احسان ملی، زیشان احمد، فضل الرحمن، نوید احمد اور حقداد شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔