بلوچستان :روڈ اور کوئلہ کان حادثوں میں 7 افراد زخمی، 1 شخص جانبحق

115

کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 8 مزدور پھنس گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث 8 مزدور بے ھوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حب گڈانی لک بدوک کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سابقہ ڈی ایس پی رفیق لاسی اور اُنکے بیٹے شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبعی امداد کے لیے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔

ایک اور واقعہ میں اوتھل وایارو کے مقام پر رکشہ اور کار گاڑی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگے جنہیں سول ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا جہاں چار شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء دکی چمالنگ کے علاقے چھ فٹی ایریا میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8 کان کن پھنس گئے جن میں 7 کو بے حوشی کے حالت میں نکال دیا گیا تاہم ایک مزدور واقعے میں جانبر نا ہوسکے ہیں۔

مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیگر 7 افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے واقعہ میں جانبحق ہونے والے مزدور کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے جو اففغانستان کے رہائشی ہیں۔