جرمنی میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے

127

 

گزشتہ روز منگل 15 دسمبر کو جرمنی میں نو سو باون افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

کورونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے کے بعد جرمنی جب میں یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

طبی تحقیق کے انٹرنیشنل شہرت کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کورونا وبا کے شروع ہونے کے بعد ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات قریب ایک ہفتہ قبل پانچ سو اٹھانوے تھیں۔

لیکن اب وبا کے باعث ایک دن میں ہونے والی انسانی ہلاکتوں کی تعداد پندرہ دسمبر کو نو سو باون رہی اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔

وبا کی لپیٹ میں آنے والے نئے مریضوں کی منگل کو تعداد ستائیس ہزار سات سو اٹھائیس رہی تھی۔

جبکہ دوسری جانب آج بروز بدھ سولہ دسمبر سے جرمنی میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کھانے پینے کے اسٹورز کے علاوہ دیگر دکانیں، مارکیٹیں، حجام کے سالون اور بیوٹی پارلر وغیرہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے امید کی کرن ویکسین کی منظوری کا عمل ہے، جو اب امریکا اور کینیڈا کے علاوہ چند دوسرے ممالک میں شروع ہو چکا ہے۔ یورپی یونین کے دواؤں کے نگران ادارے نے اعلان کیا ہے کہ انسدادِ کورونا کی ویکسین کی منظوری کی تاریخ اگلے برس سے رواں برس لائی گئی ہے.