اپسی کہن میں پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

306

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج جمعہ کے روز تین بج کر بیس منٹ کے وقت گومازی کے علاقے اپسی کہن میں بان پیر کنڈگ پر قائم پاکستانی فوجی چوکی میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔