آئی ایس پی آر نے آواران میں فورسز پر حملے کی تصدیق کردی

487

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گذشتہ روز آواران میں پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آواران کے قریب جٹ بازار میں مسلح افراد اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائک محمد اقبال زخمی ہوگئے اور فوری طور پر انہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔ تاہم وہ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے گذشتہ روز موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی قافلہ ٹرکوں اور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر مشتمل تھا، جن پر بڑی نوعیت کا حملہ ہوا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی پاکستانی فوج کی مدد کے لئے پہنچ گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔