جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی ساجد گوندل لاپتہ

154

مغوی کی گاڑی مل گئی، گمشدگی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کواغواء کرلیا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ انہیں ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبے پر نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔

ساجد گوندل کی گاڑی نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (این اے آرسی) کے قریب سے ملی ہے لیکن تاحال ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا۔

ان کی گمشدگی کے بعد ٹوئٹر پر #BringBackSajidGondalٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔