کوئٹہ /حب: نہر میں نہاتے ہوئے بچہ سمیت 3 افراد جانبحق

145

پکنک پر آئے دو نوجوان حب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور دارالحکومت کوئٹہ میں بچہ سمیت تین افراد پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔

ایدھی حب کے رضاکاروں نے ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

حب نہر میں ڈوبنے والے دونوں افراد کی شناخت 23 سالہ رحیم ولد رودین اور 28 سالہ سلیمان ولد گل خان کے ناموں سے ہوئی جو کراچی لیاری کے رہائشی ہیں۔ انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردیا۔

دریں اثناء کوئٹہ تیرہ میل کے قریب تالاب میں ڈوب کر 8 سالہ فیضان ولد اللہ بخش جان کی بازی ہارگیا۔