ایران: دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا میزائل تجربہ کرنے کا دعوی

233

ایران نے زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔

ایران کے جنوبی علاقے میں جنگی مشقیں جاری ہیں،  مشقوں کے آخری حصے کو نبی آخرالزماں کے نام کی مناسبت سے پیامبر اعظم کا نام دیا گیا ہے۔

اس دوران ہرمزگان صوبے کی زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ جس میں لانچنگ پیڈ اور دیگر روایتی آلات استعمال نہیں کیے گئے۔

ایرانی جنرل کا دعویٰ ہے کہ تمام میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا۔