پنجگور: ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم ممبر شعیب کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

310

شعیب گذشتہ پانچ سال سے ریاستی پیرول پر بلوچوں کے اغواء، علاقے میں چوری و بھتہ خوری میں ملوث تھا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے شعیب کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج چتکان پنجگور میں فائرنگ کرکے شعیب نامی اہم ریاستی کارندے کو ہلاک کیا جو گذشتہ پانچ سال سے ریاستی اداروں کے پیرول پر سرگرم عمل تھا۔

تنظیم کے تحقیقات کے مطابق مذکورہ مجرم دس سے زائد غریب بلوچوں کے جبری گمشدگی سمیت متعدد فوجی آپریشینوں میں براہ راست ملوث تھا جبکہ گچک جانے والے لوکل بسوں سے غریب عوام کے راشن کو اس بناء پر فورسز کے ہاتھوں ضبط کرواتا تھا کہ یہ سامان سرمچاروں کیلئے لے جایا جارہا ہے، مجرم کے جرائم میں کاروباری افراد سے ہماری تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کرنا، گھروں میں چوری کروانا شامل ہے۔ یہ مجرم وصول کیئے گئے بھتہ یا چوری شدہ سامان پنجگور ایم آئی آفیسر ناصر علی کے ساتھ بانٹ دیتا تھا۔ مذکورہ مجرم ایم آئی آفیسر ناصر علی کے سربراہی میں یہ تمام جرائم سرانجام دیتا تھا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی واضع کرچکے ہیں کہ ریاستی فوج شکست خوردہ ہو چکی ہے اس بناء پر وہ مقامی آبادی خاص کر نوجوانوں کو لالچ دیکر تحریک و سماج کے خلاف استعمال کریگا لہذا ہم ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی چال بازیوں کو سمجھتے ہوئے ان سے دور رہیں۔

بیبگر بلوچ نے حملے کے دوران ایک بے گناہ شخص پیر بخش کے زخمی اور بعد میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی اہلکاروں و مخبروں کی قربت سے دور رہیں کیونکہ ہم ان کے خلاف اپنے حملے تیز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔