مجھ پر سشانت کی خودکشی کے الزام میں کوئی سچائی نہیں – ایکتا کپور

323

بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون ممبئی میں اپنے گھر میں اچانک خودکشی کرلی تھی جس کا ذمہ دار بولی وڈ کی چند مشہور شخصیات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بولی وڈ کی 8 بڑی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے جس میں سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی بھی شامل ہیں۔

بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اس حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت پیش کی کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ایکتا کپور نے کہا کہ شکر ہے مجھ پر سشانت کو نہ کاسٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ اسے میں نے ہی لانچ کیا تھا، میں یہ سوچ کر انتہائی پریشان ہوں کہ کیسے ایسی سازشیں پھیلائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ سشانت کے گھر والوں کو سکون کے ساتھ سوگ تو منانے دیں، سچ سامنے آجائے گا۔

یاد رہے کہ سشانت سنگھ نے ایکتا کپور کے ڈرامے ’کس دیش میں ہے میرا دل‘ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایکتا کپور کے ہی ایک اور ڈرامے ’پوتر رشتہ‘ میں مرکزی کردار نبھایا اور خوب مقبولیت حاصل کی۔

خیال رہے کہ بولی وڈ میں پروڈیوسر کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی پر یہ اکثر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اقربا پروری کو ترجیح دیتے ہیں۔