شمالی وزیرستان: راکٹ حملے میں پاکستان فوج کے 2 اہلکار ہلاک

471
File Photo

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستان فوج کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے راکٹ حملے میں دو پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے

عسکری ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی کے گاوں عیدک کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کرتے ہوئے راکٹ فائر کای جس کے نتیجے میں دو فورسز اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی آصف اور حوالدار ظفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقع کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ اوروں کی تلاش شروع کردی۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ متعلقہ علاقے میں دو حملوں میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوئے جس کے بعد وزیراستان میں کرفیو نافذ کردی گئی تھی۔