ذاکر مجید اور زاہد کرد سمیت تمام لاپتہ افرد کو بازیاب کیا جائے – بی ایس او پجار

173

بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے بلوچ طالب علم رہنماء ذاکر مجید، زاہد کرد سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کے لیے سنگین مسئلہ اختیار کرچکا ہے۔ بلوچستان میں آئے روز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ان میں سے زیادہ تر تعداد طالب علموں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے رہنما انسانی حقوق کے علمبردار ادریس خٹک سمیت سیکنڑوں سیاسی قیدیوں کو سالوں سے پابند سلاسل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلوچستان کے عوام کو لاپتہ افراد کی زندگیوں کے بارے میں تشویش لائق ہے۔

بیان میں بلوچستان کے طالب علم رہنماؤں کی اغواء نما گرفتاری کو انتہائی اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے بلوچستان کے طالب علموں میں مایوسی اور خوف پھیلا ہے حکومت طالب علم رہنماؤں سمیت تمام سیاسی اسیران کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا بلوچستان کا اہم مسئلہ لاپتہ افراد کی ہے لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے ایک صحیح رائے عمل کی طرف جائیں۔ گذشتہ حکومت نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرانے کی اہم کوشش کی یہی پالیسی کو اپنا کر اور تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے بلوچستان کا مسئلہ حل کرانے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔