مند میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

436

بلوچستان کے شہر مند میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کی طرف سے احتجاجاً شٹرڈاﺅن ہڑتال، مند گریڈ اسٹیشن میں عوام کا دھرنا و مظاہرہ جس کے باعث کئی گھنٹوں تک دیگر علاقوں کو بجلی فراہم معطل رہی۔

مظاہرین نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بجلی کے ستائے ہم مند کے عوام کا گریڈ اسٹیشن پر دھرنا، مکران کی بجلی احتجاجاً بند کرنا ہماری مجبوری ہے۔ موسم سرما سے لیکر اب تک بارہ سے چودہ گھنٹوں کی بجلی لوڈشیدنگ نے ہم عوام کو شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا کردیا ہے جس سے ہم مند کے عوام نے مجبور ہوکر مکران بھر کی بجلی منقطع کرکے دھرنا دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 27 دنوں سے ردیگ مند تجارتی بارڈر کی بندش سے ہم عوام شدید پریشان ہیں اگر ہم خوردنوش کی چیزیں بڑی مشکل سے خرید کر فریج میں رکھتے ہیں تو بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ سے وہ خراب ہوتے ہیں۔ مند کے عوام کو کیسکو حکام دن رات 12 گھنٹے بلاوجہ لوڈشیڈنگ کرکے ستاتے رہتے ہیں جو کہ ہماری عوام کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں اب مجبور ہوکر ہم بجلی بند کرکے دھرنا دے رہے ہیں۔

کیسکو کی جانب سے تربت گریڈاسٹیشن میں نئی پاورٹرانسمیشن نصب کرنے کی وجہ سے اعلانیہ صبح 8 بجے سے دن 12 بجے مکران کی بجلی بند کی گئی پھر 12 بجے سے مند عوام نے بجلی بند کرادی۔