کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ خواتین کی گرفتاری ایک شرمناک عمل ہے – این ڈی پی

186

نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ضلع کیچ میں بلوچ خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچستان اب بلوچ خواتین کے لیئے انتہائی خطرناک جگہ بن چکا ہے پہلے ماؤں کو اپنے بیٹوں کی فکر رہتی تھی کہ کہیں انکو گرفتار کرکے لاپتہ نہ کیا جائے مگر اب ہماری ماں بہنیں بھی لاپتہ ہورہی ہیں۔

ترجمان نے کہا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی بلوچ خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا ہے اور اکثریت تو آج تک لاپتہ ہیں،اورانکے ساتھ جو غیراخلاقی سلوک کیا جاتا ہے وہ ہم جانتے ہیں، اس اہم معاملے میں بلوچ سرداروں کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، بحیثیت بلوچ سردار انکو چاہیئے تھا کہ وہ بلوچ خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور بلوچی غیرت کا مظاہرہ کرتے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ کسی ایک واقعے میں بھی بلوچ نواب و سرداروں کا ایک مذمتی بیان تک نہیں آیا، ان حساس معاملات میں بلوچ نواب و سرداروں کا کردار نفی میں دیکھا گیا ہے اب جبکہ بلوچ نواب و سردار بلوچ قوم کے ننگ کے معاملے میں کوئی کردار ادا کرتی نظر نہیں آرہی تو بلوچ قوم کے پاس بھی جواز ہے کہ مکمل طور پر سرکاری نواب و سرداروں کو مسترد کریں اور اپنی حفاظت کے لیئے خود اقدامات کریں۔

ترجمان نے کہا تاریخ ان سرکاری نواب و سرداروں کے موجودہ کردار کو ضرور آنے والی نسلوں کے سامنے رکھے گئی۔

ترجمان نے کہا ہماری پارٹی بلوچ قوم بالخصوص  نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ قومی شناخت کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں اور بلوچ قوم کے ماں بہنوں کی آواز بن کر جدوجہد شروع کریں، گھروں سے نکلیں خوف کو ختم کردیں اور سیاسی عمل کا حصہ بنیں، یہ سب اس لیئے کیا جارہا ہے کہ بلوچ قوم اپنے قومی شناخت کے حوالے سے کوئی بات نہ کرئے اور خود ہمارے رنگ میں رنگ لیں،مگر ایسا نہ ممکن ہے کیونکہ بلوچ قوم کی اپنی قومی شناخت ہے۔