بسیمہ: فورسز کا گھر پر چھاپہ، 5 افراد لاپتہ

348

بلوچستان کے ضلع واشک میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بسیمہ کے علاقے تنکی میں آج پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں گھر کی تلاشی لی گئی اور اس دوران پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

جبری طور پر لاپتہ افراد کی شناخت خدا رحم ولد قادر بخش، امین ولد مبارک، رفیق ولد محمد نور، احمد ولد بدل اور عبدلرزاق ولد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں گذشتہ مہینے تیس کے قریب جبری طور پر لاپتہ افراد بازیاب ہوئے تھے تاہم اس دوران فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔