مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد

275

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جس کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاش مسونگ کے علاقے پشکرم جنگل میں ملی ہے جس کی شناخت یار محمد ولد انار گل سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مقتول کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے تاہم واقعے کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔