تائیوان: ہیلی کاپٹر حادثے میں ملٹری چیف سمیت 8 افراد ہلاک

83

تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تائیوان کے چیف آف جنرل سٹاف شین یی منگ سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعرات کی صبح بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یو ایچ 60 ایم تائپے کے قریب پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے جن میں تائیوان فضائیہ کے جنرل شین یی منگ بھی شامل تھے۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آئرلینڈ میں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

حادثے میں چیف آف جنرل سٹاف شین یی منگ سمیت آٹھ سینیئر افسران ہلاک ہوگئے ہیں جن میں تین میجر جنرلز شامل ہیں۔

62 سالہ جنرل شین یی منگ اپنے وفد کے ہمراہ شمال مشرقی تائیوان کی کاؤنٹی یلان میں فوجیوں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

ایئر فورس کے کمانڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ’حادثے میں 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ہمارے آٹھ ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہم بہت غمگین ہیں اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘

اس سے قبل تائیوان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حادثے میں تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کے مشن پر تھا،ہیلی کاپٹر میں سوار 13 افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کو 10 افراد زندہ حالت میں ملے تھے جبکہ جنرل شین سمیت دوافراد لاپتہ تھے۔ ہیلی کاپٹر شمال مشرقی تائیوان کی کاؤنٹی یلان میں فوجیوں کو دیکھنے کے لیے معمول کی پرواز پر تھا۔

ایئر فورس کمانڈر کے مطابق ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا، وزارت دفاع نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے۔