ایران کا امریکہ کے ساتھ مشروط مذاکرات پہ آمادگی کا اعلان

141

ایران کا امریکہ کے ساتھ مشروط مذاکرات پہ آمادگی۔

تفصلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے کہا کہ انہوں نے کبھی اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ لوگ اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرلیں گے اور حقیقتوں کوسمجھیں گے

انہوں نے کہا ایران اب بھی امریکا سے بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن مذاکرات سے پہلے امریکا کو تہران حکومت پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

جواد ظریف نے کہا ہمارے نزدیک اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ وائٹ ہاؤس میں کون بیٹھا ہے۔ لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ وہ کیا کردارادا کرتے ہیں،ٹرمپ انتظامیہ بھی اپنے ماضی کو درست کرسکتی ہے ، وہ پابندیاں ختم کرے اور مذاکرات کی میز پر لوٹ آئے ، ہم بدستور مذاکرات کی میز ہی پر بیٹھے ہیں، یہ امریکی ہی ہیں جو اس (میز) کو چھوڑ کر گئے تھے ۔

ایرانی ویزر خارجہ نے کہا امریکا نے ایرانی عوام کو شدید نقصان پہنچایا ہے ایک دن ایسا آئے گا کہ امریکیوں کو اس کا ازالہ کرنا پڑے گا