خضدار : پرنسپل تبادلے کے خلاف گرلز کالج طالبات کی احتجاج

200

 گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کی پرنسپل کا تبادلہ،طالبات سراپا احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر شاہراہ کو بلاک کر دیا،قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا،ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد طالبات پر امن طریقے سے منتشر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل راحیلہ باجوئی کی تبادلہ کے خلاف کالج کے سینکڑوں طالبات نے کالج کے سامنے سے گزرنے والی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی قومی شاہراہ کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی قطار یں لگ گئیں۔

مسافروں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ گرلز ڈگری کالج خضدار مسائل کا شکار تھا تعلیمی صورتحال ابتر تھی طالبات کالج آنے سے زیادہ گھر میں ہوتیں مگر جب سے میڈم راحیلہ باجوئی کی یہاں تعیناتی ہوئی ہے تب سے کالج میں ایک منظم تعلیمی ماحول پیدا ہو گئی ہے بارہ سو سے زاہد طالبات گرلز ڈگری میں زیر تعلیم ہیں مگر افسوس ہماری کامیابی شاید کچھ لوگوں کو راس نہیں آئی۔

انہوں نے ہماری پرنسپل مس راحیلہ باجوئی کا تبادلہ کر دیا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عمل نہ صرف ہماری تعلیمی مستقبل کو تباہ کرنے کی سازش ہے بلکہ تعلیم دشمن عمل بھی ہے جو کسی صورت قابل ہمیں برداشت نہیں ہم اپنی تعلیمی حقوق کے لئے آج سڑکوں میں نکلی ہیں کل ہم اس سے بڑھ کر بھی کوئی قدم اٹھائیں گیں طالبات کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب میں خضدار سے باہر کا کوئی پرنسپل یہاں تعینات ہوئی ہے وہ کوئٹہ میں بیٹھ کر کالج کو چلانے کی کوشش کی ہے اور یوں تعلیمی ادارہ تباہی و بربادی کا شکار ہو گئی ہے راحیلہ باجوئی کا تعلق خضدار سے ہے اور انہوں نے کالج کو ایک مثالی ادارہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جسکی مثال طالبات کی نتائج سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری مستقبل سے کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے ہم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،مشیر تعلیم بلوچستان میر محمد خان لہڑی،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل درانی،ضلع خضدار سے منتخب عوامی نمائندوں سیاسی جماعتوں کے قائدین،کمشنر قلات ڈویژن،ڈپٹی کمشنر خضدار،وکلاء برادری،میڈیا اور تمام زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس نا انصافی کے خلاف کردار ادا کرتے ہوئے ہمیں انصاف دلائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خضدار کا صدر خالد محمود ایڈووکیٹ،فوزیہ سکندر ایڈوکیٹ، شکیل احمد ایڈوکیٹ ،حبیب ساسولی ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء بھی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے۔

انہوں نے پرنسپل کے تبادلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کو ہر قسم کی قانونی سپورٹ دینے کا اعلان کیا۔

دریں اثناء اے ڈی سی خضدار عبدالقدوس اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد نعیم عمرانی اور ایس ایچ او خضدار سٹی عطاء اللہ جاموٹ نے احتجاج کرنے والی طالبات کو یقین دہانی  کرائی کہ آپ کی سابق پرنسپل کے تبادلے کو رکوانے کے لیئے اعلی حکام کو آگاہ کیا جائے گا امید ہے کہ آپ کے مطالبے پر بہت جلد عملدرآمد ہوگا بعد ازاں طالبات پر امن طور پر منتشر ہوئیں اور ٹریفک بحال کردیا گیا۔