بلوچستان : فورسز اور مسلح افراد کے جھڑپ ، جانی نقصان کی اطلاع

210

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو مسلح افراد جانبحق ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان دو طرفہ جھڑپ کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کے ساتھ جھڑپ کولواہ کے علاقے بدرنگ میں ہوا۔

جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے کئی اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ ایک آزادی پسند مسلح تنظیم کے دو کارکن بھی جانبحق ہوئیں ہیں ۔

تاہم کولواہ میں ہونے والے جھڑپ کے متعلق پاکستان کے عسکری حکام کی جانب ے اور نہ ہی تاحال کسی مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے کوئی بیان جاری ہوا ہے ۔