آرڈیننس کے ذریعے قومی دولت پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا – جان محمد بلیدی

189
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے حکومت کی طرف سے سرمایہ داروں کی 26بڑی کمپنیوں پر 1300ارب روپے کے واجبات کی معافی کی آرڈینس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈینس کے ذریعے قومی دولت پر 1300ارب روپے کا ڈاکہ ڈا لا گیا ہے۔

انہوں نے کہا معافی کے نام پر یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے جو یک جنبش قلم حکومت نے اپنے حمایتی سرمایہ داروں کے حق میں کی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھارتی مقدار میں گیس استعمال کرنے والے کمپنیوں پر گیس انفرا اسٹکچر ڈیولپمنٹ سیس GIDCکے نام سے جو سر چارج لگا یا گیا تھا اس کی مد میں بڑے سرمایہ داروں کے ذمے 456ارب روپے واجب الادا ہیں جن میں سے 1300ارب روپے اس عوام دشمن آرڈینس کے ذریعے معاف کر دیئے گئے ہیں۔

جان محمد بلیدی نے کہا اس لوٹ مار میں شامل تقریباً سب ہی لوگ حکومت کے منظور نظرہے، ان میں حکومتی اہل کار اور بڑے سرمایہ دار عبدالرزاق داؤد اور پی ٹی آئی کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی خریداری کرنے والے کنگ آف ہاؤس ٹریڈر جہانگیر ترین سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور احتساب کا شور مچانے والے عمران خان اور ان کے ساتھی کھرب پتی سرمایہ داروں پر قومی دوسلت لڑا کر کس طرح کا نیا پاکستان بنا نا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ واردات انتخابات اور دھرنوں میں پی ٹی آئی کی مالی مدد کرنے والوں کے احسان کے بدلے میں کی گئی ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں بھی بڑے سرمایہ دار پی ٹی آئی کے انتخابی مہم میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی دولت پر اتنے بڑے ڈاکے کی شدید الفاط میں مذمت کرتی ہے۔ معاشی بد حالی کے علاوہ آج ہمارا ملک غیر اعلانیہ طور پر بد ترین سنسر شپ کا شکار ہے نجی ٹی وی چینل پر سیاسی رہنماؤں کے انٹر ویو کو روک دیا جاتا ہے جس کی مثال گذشتہ دنوں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے انٹر ویوز پر پابندی لگا یا جاناہے اور اس کے علاوہ حکومت اپنے من پسند لوگوں کے زبردستی نجی چینلوں پر بھٹا کر جاہلانہ قسم کے تجزیے کرارہی ہے جس کی وجہ سے دنیا میں ملک کے جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

جان محمد بلیدی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کی سیاسی سرگرمیوں کے بلیک آؤٹ کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا حزب اختلاف کو دیوار سے لگانے کی پالیسیوں کے خلاف نیشل پارٹی ہر سطح پر مزاحمت کرے گی۔