ژوب: طوفانی بارشوں سے سینکڑوں ایکڑ زیر کاشت اراضیات بہہ گئے

855
File Photo

زیر کاشت اراضیات بہہ جانے سے لوگوں کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں حالیہ طوفانی بارشوں سے کلی زنگون آواڑہ اور لوئے بہہ میں سینکڑوں ایکڑزیرکاشت اراضی بہہ گئے جس سے لوگوں کے کروڑوں روپے کانقصان ہواہے جبکہ یہ اراضی علاقے کے سینکڑوں گھرانوں کا مشترکہ ہے جس سے وابسطہ کئی افراد کے زندگی کا دارومدار کاشت کاری پرہے لیکن حالیہ طوفانی باشوں کی وجہ سے یہ علاقہ شدید متاثرہواہے۔

اسی طرح ولہ اکرم، لو مینہ، لواڑہ اوردیگر علاقوں میں بھی لوگوں کی زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کے میناجات گر گئے ہیں۔ کلی مریم میں زمینداروں کے کئی سولر سسٹم پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ن اراضیات کے حفاظتی دیوار کی تعمیرکیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائے تاکہ لوگوں کے زرعی اراضی سیلابی ریلوں سے محفوظ ہو اور حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔