دہشت گردوں کی مالی معاونت، ایف اے ٹی ایف کے زیلی ادارے نے پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا

596

‏پاکستان کو ایف اے ٹی ایف  کے ذیلی ادارے اے پی جی نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی فہرست میں بلیک لسٹ کردیا اور اکتوبر تک نے ایف اے ٹی ایف  شرائط کو پورا نہ کیا گیا تو پاکستان کو مکمل طور پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

 ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق ایشیاء پیسیفک گروپ آف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) ، جو دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کے لئے عالمی ادارہ ہے کے ایک ذیلی ادارے نے  پاکستان کو اپنے معیاروں پر پورا اترنے میں ناکامی کی وجہ سے (بلیک لسٹ) کر دیا ہے۔

عہدیداروں نے کینبرا میں اپنے اجلاس میں بتایا کہ اے پی جی نے پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے چالیس تعمیل پیرامیٹرز میں سے بتیس پر پورا نہیں اترا ہے۔

تاثیر کے گیارہ پیرامیٹرز پر پاکستان کو کم سے کم دس تک ایڈجسٹ کیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف اے پی جی اجلاس دو دن کے دوران سات گھنٹے تک جاری رہا۔