ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو اُڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

142

دھماکے کے نتیجے میں زین کوہ گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا یے کہ بلوچ سرمچاروں نے گذشتہ رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں کنواں نمبر ۲۱، ۱۷ اور ۱۹ سے زین کوہ گیس پلانٹ کو جانی والی ۱۶ انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زین کوہ گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ بلوچ لبریشن ٹائیگرز اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تنظیم کے حملے جاری رہیں گے۔