بی ایل ایف نے آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

124

 

جھاؤ ،اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا- گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارہ جنوری کی شام کو سرمچاروں نے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے کاشی میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان آزادی تک جاری رہیں گے۔