کیچ میں لشکر خراسان کے کارندوں کو جھڑپ میں پسپا کردیا – بی ایل ایف

261

پاکستان لشکر خراسان کی سرپرستی کر کے بلوچ قوم کے خلاف بلوچ نسل کشی میں استعمال کر رہا ہے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز 15 دسمبر بروز ہفتہ کو ضلع کیچ میں پیدارک کے علاقے زرین کہور میں سرمچاروں اور داعش کے لشکر خراسان کے ساتھ ایک جھڑپ ہوا جس میں لشکر خراسان کے کارندے اپنی ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ سرمچاروں نے موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔

ترجمان نے کہا کہ ان علاقوں میں پاکستان کی سرپرستی میں لشکر خراسان کے کارندے سرگرم ہیں اور انہیں بلوچ قوم کے خلاف بلوچ نسل کشی میں استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔