مستونگ: کردگاپ میں فورسز کا چھاپہ ایک شخص اغواء

143

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شخص کی شناخت حاجی نور اللہ سرپرہ ولد حاجی حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فورسز نے چھاپہ کردگاپ میں کلی بہاول خان رودینی میں مارا۔