تربت : ٹرک ڈرائیور پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار معطل

265

سوشل میڈیا میں ٹرک ڈرائیور پر پولیس اہلکاروں کی تششد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار معطل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربت کےنواحی علاقے  میں ٹرک ڈرائیورسےپولیس اہلکاروں کی بدسلوکی،مار مار کر ڈرائیور کو لہو لہان کر دیا۔

ٹرک ڈرائیور پر تشدد  بھتے کی عدم ادائیگی کے بعد پیش آیا۔

تربت کےنواح میں چیک پوسٹ پرپولیس اہلکاروں کےٹرک ڈرائیورپرتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا میں ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بلوچستان کے وزیراطلاعات ظہور بلیدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےواقعےمیں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کومعطل کردیاہے،جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیورپرتشدد کےواقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں