اسنائپر حملے میں فوجی اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

100

مند میں پاکستانی فوج کے مورچے میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 20 اکتوبر کو ضلع کیچ کے علاقے مند، گوک میں پہاڑی پر قائم پاکستانی فوج کے مورچے میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستا ن کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔