کوئٹہ: فورسز کا گھر پر چھاپہ ،پشتون رہنماء گرفتار

103

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء کبیر افغان کے گھر پر فورسز کا چھاپہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پشتون اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن و پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء کبیر افغان کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر پر واقعے پشتون رہنماء کبیر افغان کے گھر پر چھاپہ مار انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خاندانی  زرائع کے مطابق فورسز نے دوران چھاپہ گھر میں توڑ پھوڑ کی اور کبیر افغان کے لیپ ٹاپ و کتابوں سمیت دوسرے چیزوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے گذشتہ دنوں بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے پشتون کلچر ڈے پر فورسز نے حملہ کرکے کئی طلباء کو گرفتار کرلیا تھا جس کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کی گئی تھی۔