خاران : فورسز کا دوسرے روز بھی آپریشن جاری ، کرفیو کا سماء

126

خاران شہر کے مختلف علاقوں کا محاصرہ دوسرے روز بھی جاری ، عوام کو شدید مشکلات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاران شہر کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ۔
تفصیلات کے مطابق خاران شہر کے مختلف علاقے جن میں کبدانی محلہ ، شاپنگ روڈ ، ہندو محلہ ، واپڈا کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے دوسرے روز بھی اپنا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق گزشتہ روزسے مذکورہ علاقے مکمل طور فورسز کے کنڑرول میں ہے عوام خاص طور پر خواتین کو شدید دشواری کا سامنا کر پڑ رہا ہے ۔

نمائندے نے مزید بتایا کے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد فورسز وقتا فوقتا گھروں میں گھس کر اُن کی تلاشی بھی لے رہے ہیں۔

واضح رہے دو روز قبل خاران کے مرکزی بازارمیں واقع بینک کے قریب فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی ۔
حملے کے دوسرے روز سے فورسز نے خاران شہر میں ایک وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا تھا جوآج بھی جاری ہے ۔