امداد کی بندش سے بڑھکر پاکستان کے خلاف اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ـ ڈاکٹر اللہ نظر

264

بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی تین سو ملین ڈالر امدادکی بندش کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر ملنے والے امداد کو ہمیشہ بلوچ قومی نسل کشی میں استعمال کیاہے ۔امداد کی بندش کو ہم بہترین عمل کی جانب ایک بہترین آغاز سمجھتے ہیں اور امریکہ اور مغربی ممالک کو اس سے بڑھ کر پاکستان کے خلاف راست اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ خود دہشت گردی کے مرکزو منبع اور محفوظ پناہ گاہ ہے ۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہاکہ یہ حقیقت دنیاکے سامنے عیاں ہوچکاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پرملنے والی امریکی و مغربی ممالک کی امدادشروع ہی سی دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ مزید دہشت گردوں کی افزائش اور بلوچ قوم کے خلاف استعمال ہوتارہاہے جس کی ہم بارہانشاندہی کرچکے ہیں کہ امریکی امداد،جدیدعسکری ٹیکنالوجی اورمہارت کوپاکستان بے تحاشا بلوچ قوم کے خلاف استعمال کررہاہے۔ امریکی امدادبلوچ نسل کشی کے لئے ایک مہلک ہتھیار ثابت ہوئے ہیں جس سے بلوچ قوم نے بے پناہ نقصان اٹھایاہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے عالمی برادری کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت نیٹو میں شامل ممالک کو اس امر کا ضرورتجزیہ کرنا چاہئے کہ افغانستان میں دو دہائی کی جنگ اپنے انجام تک کیوں نہیں پہنچتاہے ۔میں سمجھتاہوں کہ اگر عالمی طاقتیں حقائق کا تجزیہ اور اس کے سدباب کرنے میں ناکام ہوگئے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہے ۔ پاکستانی ریاست، فوج اوردہشت گردی آپس میں لازم و ملزوم بن چکے ہیں۔ ان سے ایک دوسرے کو علیحدہ نہیں کیاجاسکتاہے ۔اپنے مفادات کے لئے مذہبی جنونیت کو ہتھیار بناکر افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے پاکستان سے افغانستا ن میں امن و سلامتی کی بحالی کے لئے اتحاد مغرب کا ناکام فیصلہ تھا جس کے نتائج سامنے آچکے ہیں او ر پاکستا ن پر مزید تکیہ کرنا خطے کی امن و سلامتی کو تہہ وبالاکرنے کے مترادف ہے ۔

گیارہ ستمبر کے بعدعالمی برادری نے عجلت میں پاکستان کو اتحادی بنالیا جبکہ پاکستان خود دہشت گردی کا منبع و مرکزتھا اور اب بھی ہے کیونکہ پاکستان ریاستی سطح پر دہشت گردی کی کفیل ہے۔ پاکستان کے یاستی ادارے نہ صرف دہشت گردی کے فروغ میں ملوث ہیں بلکہ پاکستانی فوج دنیاکا سب سے بڑا دہشت گرد فوج ہے جس نے مقبوضہ بلوچستان میں بربریت کے تمام حدیں پار کی ہیں اور خطے کے امن و سلامتی کو داؤ پر لگادیاہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم دنیاکے سب سے بڑ ے دہشت ریاست کے خلاف اپنی قومی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ بلوچ قوم کے خلاف پاکستانی ریاست ،فوج اورخفیہ ادارے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ عالمی دنیا کو پاکستان کی بربریت کا نوٹس لینا چاہئے اورآزادبلوچستان کے تحریک کی حمایت کرناچاہئے کیونکہ اس خطے کی امن و سلامتی کا واحد راستہ آزادبلوچستان سے نکلتاہے ۔