گوادر کے علاقے دشت میں فورسز پر حملے کی اطلاعات

155
File Photo

بلوچستان کے علاقے گوادر میں فورسز پر حملے کی اطلاعات ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے دشت میں فورسز کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی پر حملہ دشت کے علاقے سبدان اور پٹوک کے درمیان ہوا ۔

تاہم ابھی تک فورسز کی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے