کیچ:فوجی آپریشن کے نتیجے میں 3افراد لاپتہ، خاران سے 1شخص بازیاب

179

کیچ میں فورسز نے دوران آپریشن 3افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ خاران سے فورسز کے ہاتھوں ایک لاپتہ شخص بازیاب۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقوں تمپ اور گیبن میں فورسزکیجانب سے گذشہ رات گھروں پر چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے دوران فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے کوشکلات میں فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے، اس دوران فورسز نے ماما باہڑ ولد محمد بخش اور خلیل ولد رسول بخش کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا اور کیچ ہی کے علاقے گیبن میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مظور ولد امام بخش کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیاہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فورسز نے دوران چھاپہ گھروں میں موجود خواتین و بچوں سمیت دیگر افراد کو زدوکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

دریں اثناء خاران سے لاپتہ ہونے والے والے ایک بلوچ نوجوان سہیل قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

سہیل قمبرانی کے لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے23جون 2018کو خاران شہر سے دوران آپریشن گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی دن محمد قذافی نامی ایک اور نوجوان کو دوران آپریشن حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا، جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔