کیچ: پاکستانی فورسز پر ایک اور آئی ای ڈی حملہ

155

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں پاکستانی فورسز کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے تاحال جانی نقصان کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ کیچ میں ہونے والا یہ تیسرا آئی ای ڈی حملہ ہے۔ اس سے قبل زامران اور تیجابان کے علاقوں میں بھی پاکستانی فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

حکام نے زامران اور تیجابان میں ہونے والے حملوں میں کم از کم تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔