مشکے سے دو سگے بھائی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

185

مشکے فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی گرفتاری کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے پروار میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت عبدالحق اور محمد آصف ولد جنگی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدیوں کے خبریں آتی رہتی ہیں، جبکہ جبری طور پر گمشدہ افراد کے لواحقین ان گمشدگیوں کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرتی رہیں ہیں۔