کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک 14 سالہ نوجوان لاپتہ

130

کیچ سے فورسز نے 14سالہ نوجوان کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ سے فورسز نے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ سے آج صبح کوہِ مراد کے مقام سے فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے 14سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا، لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت لیاقت ولد بشام سکنہ کولواہ دازن کے نام سے ہوئی ہے۔