مستونگ: ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

169

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت، اسپلنجی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے. مذکورہ شخص کی شناخت ممتاز ولد نور بخش کے نام سے ہوئی ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے کے بعد لاپتہ تھا.