کیوبا :قیادت پہلی دفعہ کاسترو خاندان سے باہر منتقل ہونے کا امکان

178

کیوبا کے صدر راول کاسترو نے ملک کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا-

راول کاسترو نے آج سے 12 سال پہلے اپنے بڑے بھائی فیڈل کاسترو سے ملکی صدارت کی باگ دوڑ سنبھالی  تھی- امید کی جا رہی ہے کے راول کاسترو  آج اپنے صدارتی منصب سے دستبردار ہوجائینگے– یہ کیوبا کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب ملک کی صدارت کاسترو خاندان سے باہر ہوگی-

86 برس کے کاسترو نے اپنے دور میں کیوبا  میں چھوٹے پرائیویٹ سیکٹر بزنس کر نیکی اجازت دی تھی- اور یہ راول کاسترو کا ہی دور تھا جب کیوبا اور امریکا کے تعلقات میں بنیادی پیمانے پر کچھ بہتری آئی تھی-

کیوبا کے آئندہ ممکنہ صدر کے حوالے سے میگول ڈیز کنیل برموڈز کا نام  سامنے آرہا ہے- 57 سالہ ڈیز کنیل راول کاسترو اور کمیونسٹ پارٹی  کے بااعتماد سمجھے جاتے ہیں-

کیوبا کے اعلیٰ حکام دارالحکومت ہوانا میں کل سے جمع ہیں لیکن آخری فیصلہ اور نئے صدر کا انتخاب کمیونسٹ پارٹی کریگی-