بلوچستان : دشت سے فورسز کے ہاتھوں 5 افراد لاپتہ

268

دشت سے فورسز کے ہاتھوں 5 افراد لاپتہ

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت سے فورسز نے پانچ افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق دشت کے علاقے جان محمد بازار میں فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے جانے والے افراد میں حمل ولد احمد، طارق ولد حاجی ولی محمد، جابر ولد رشید، شاہو ولد سید محمد، محسن ولد میاں سکنہ جان محمد بازار دشت شامل ہے۔

جبکہ دوران چھاپہ خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دوسرے علاقوں کی طرح دشت میں بھی فورسز سے تنگ آکر لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔