عراق سے 39 بھارتی شہریوں کی لاشیں برآمد

131

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے مطابق سن 2015ء میں عراق میں اغوا ہونے والے 39 بھارتی شہریوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

تین برس قبل ان افراد کو عسکریت پسندوں نے موصل شہر سے اغوا کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ تمام افراد ایک تعمیراتی کمپنی کے ملازم تھے۔

منگل کے روز سشما سوراج نے بتایا کہ ان افراد کو قتل کرنے کے بعد دفن کر دیا گیا تھا۔

سوراج کے مطابق ان افراد میں سے 38 کی لاشوں کے ڈی این اے نمونوں سے ان کی شناخت کی گئی ہے۔