نصیرآباد؛ پاکستانی فورسز کےہاتھوں چھ افراد لاپتہ

175
File Photo

اطلاعات کے مطابق نصیر آباد سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہےلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی افواج نے نصیر آباد کے علاقوں ربی، پیرو پل سمیت گرد و نواح میں گھر گھر آپریشن کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار بھی کی۔

جبکہ تلاشی کے دوران ریاستی فورسز کے اہلکاروں نے چھ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن میں سے پانچ کے نام خیراللہ ولد بوہر بگٹی، جبار ولد دین محمد بگٹی، موریا ولد سلیمان بگٹی، نبی دوست ولد کوڑا بگٹی اور بہرام بگٹی ہیں جو ربی اور پیرو پل کے علاقوں کے رہائشی ہیں اور کھیتی باڑی کرنے والے کسان بتائے جاتے ہیں۔