خاران لجے میں ایف سی چیک پوسٹ پر شدید حملہ

623

خاران کے نواحی علاقے لجے بیئی میں قائم پاکستانی ایف سی کے چیک پوسٹ پر کل رات نامعلوم افراد نے شدید حملہ کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کے زرائع کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ ایف سی اہلکار اپنا چیک پوسٹ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران راکٹ لگنے سے چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔ ایف سی نے جوابی کاروائی میں مارٹرگولے داغے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے کاروائی کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں اس علاقے میں کافی عرصے سے فعال ہیں اور پچھلے کچھ عرصے میں انکی کاروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔