بلوچستان مختلف حادثات وواقعات میں 2 افرادہلاک, 14زخمی

98

بلوچستان میں مختلف حادثات وواقعات میں 2 افرادہلاک جبکہ14 افراد زخمی ہو گئے۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے غوث بخش نامی شخص ہلاک ہو گیا اسی طرح سنجاوی کے علاقے میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے محمد علی زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا۔

لسبیلہ کے علاقے پندرانی میں حادثے کے نتیجے میں تین افراد اور نوشکی میں بھی حادثے کے نتیجے میں3 افراد جبکہ مستونگ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص نصراللہ کو گاڑی سے اتار کر زخمی کر دیا حب میں حادثے کے دوران ایک شخص خضدار میں حادثے کے دوران4 افراد زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔