File Photo

 کوہلو میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے نساو میں ایک ٹریکٹر بارودی سرنگ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشیوش ناک ہے جن کو فوری طور پر ہسپتال منعتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کوہلو و ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتے ہیں اوران علاقوں میں پہلے بھی ایسے واقعات رونماء ہوچکےہیں جہاں انجانے میں موٹر سائیکل سوار، پیدل مسافر اور مال مویشی بارودی سرنگوں کا نشانہ بنیں ہیں۔