سندھی کارکنوں کی جبری گمشدگی، کراچی پریس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

188

سندھ میں سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف آج کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پروگیسو کمیٹی کی جانب سے آج کراچی پریس کلب کے سامنے سیاسی کارکنوں کی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرین نے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد سندھ میں سیاسی کارکنوں کی پہ در پہ گمشدگیوں کا نوٹس لیں

واضح رہیں کہ گذشتہ روز بھی امریکہ میں مقیم سندھی جماعتوں نے سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا