بلوچ مسلح تنظیم نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

252

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ضلع آواران کے علاقے بزداد میں تلائی کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر خود دکارو بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ حسب معمول سرمچاروں سے شکست کھاکر قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر کے گولے فائر کےئے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ منگل ہی کے صبح مشکے کے علاقے گورکھائی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندے نصیر ولد امیر خان بارودی سرنگ سے ٹکرا کرشدید زخمی ہوا، وہ مسلم لیگ کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اسے علاج کیلئے پاکستانی فوج اپنے کیمپ لے گیا۔ سترہ جولائی کو مشکے شیرگی میں اسی گروہ کے کارندے نوربخش بھی سرمچاروں کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کانشانہ بنے اور شدید زخمی ہوئے۔ وہ ریاستی مخبری، چوری ڈکیتی اور کئی سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ پندرہ جولائی کو سرمچاروں نے مشکے النگی میں آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے قابض فوج کو نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔